مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر ناظرین کو بھاگیا
مزاح،سنسنی اور ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے جسے ناظرین کی جانب خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔ فلم آئندہ برس 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری
میاں محمد بخش کا کلام اور نوجوانوں کی دل سوز آواز، عابدہ پروین جھوم اٹھیں
فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر 4 روز قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیاتھا جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ فلم کےمصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر فیصل قریشی ہیں۔وہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے بھی نظر آئیں گے۔
فلم کے دیگرکرداروں میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیرا اکرم،میکال ذوالفقار،عائشہ عمر،جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید،حنا دل پذیر،شایان خان، مانی،کرن ملک،علی سفینہ، مرحوم احمد بلال،عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم شامل ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کا ٹریل جاری کیا ہے۔
View this post on Instagram
فلم کے ٹریل میں ایکشن سے بھرپور مناظر دکھائے گئے ہیں۔ فلم کو کراچی، لاہور اور امریکا کے شہر ہوسٹن میں 2020 میں مکمل کی گئی تھی۔فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں فلم کی تکمیل کا کریڈٹ ہدایت کار فیصل قریشی کو دیتے ہوئے بتایا تھاکہ انہوں نے 27افراد کے ساتھ فلم کی شوٹنگ صرف 38 دن میں مکمل کرلی تھی۔
فلم منی بیک گارنٹی کو 2020 کے موسم گرما میں ریلیز ہونا تھا تاہم کرونا وبا کے باعث سنیماانڈسٹری بند ہونے کے نتیجے میں فلم کی ریلیز التوا کا شکار ہوگئی تھی ۔اب یہ فلم آئندہ برس 21اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔