مہرین جبار کی فلم”بیڑا غرق “ رواں ہفتے یوٹیوب پر ریلیز ہوگی

ہدایت کار مہرین جبارکی فلم” بیڑا غرق“رواں ہفتے  یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ یاسرہ رضوی،ہاجرہ یامین اور خالد ملک  شامل ہیں۔اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلی ناظرین کو بھاگیا

کیا فلم ”رام سیتو “اکشے کمار کی ناکامیوں کے سفر کو بریک لگاپائے گی؟

یاسرہ رضوی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فلم”بیڑا غرق “ 16 ستمبر جمعے کے دن شام 6 بجے یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

فلم کی ہدایت کار مہرین جبار ،ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمیں نوید ، پروڈیوسر ایمان خان جبکہ اس کے مصنف شاہ یاسر ہیں۔اداکارہ یاسرہ رضوی  نے صارفین کو تلقین کرتے ہوئے لکھاکہ  یوٹیوب چینل سی پرائم کو سبسکرائب، لائک اور شیئر کریں اور 75انچ کا ٹی وی  اور دیگر انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔

 پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کرائم،تھرل،  ڈرامہ  ہے۔یاد رہے  کہ اداکارہ یاسرہ رضوی اس سے قبل  بھی تھرل ڈرامہ”چڑیلز  “ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر