10 سالہ موسیٰ تنویر ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے
یوٹیوب نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے پر موسیٰ کو اس اعزاز سے نوازا، ٹک ٹاک نے موسیٰ کو کم عمر قرار دیکر ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے یوٹیوب چینل شروع کیا تھا

لاہور سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سوشل میڈیااسٹار موسیٰ تنویر ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے۔
موسیٰ تنویر اپنی وڈیو کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے ہیں اور کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندیوں کے باوجود اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی صحافی نے غلطی سے علی ظفر کو رچا چڈھا کا ہونے والا شوہر بنادیا
اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ
موسیٰ تنویر اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کی صلاحیتوں کے ذریعے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں۔حال ہی میں ان کے یوٹیوب چینل نے ایک کروڑ (10 ملین) سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے اور جس کے بعد وہ یوٹیوب کی جانب سے ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ہیں ۔یاد رہے کہ ڈائمنڈ بٹن ایک کروڑ سبسکرائبر مکمل کرنے والے یوٹیوب صارفین کو دیا جاتا ہے۔

موسیٰ تنویر کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔موسیٰ نے اپنی وڈیوز بنانے کاسفر ٹک ٹاک سے شروع کیا تھا لیکن ٹک ٹاک نے ان کے کم عمری کو جواز بناکر کچھ عرصے بعد ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا لیکن موسیٰ نے ہار نہیں مانی اورانٹرٹینمنٹ ود موسیٰ کے نام سے اپنا یوٹیوب شروع کیا تھا۔









