امریکی ڈالر نایاب: اوپن مارکیٹ میں241 کا ڈالر 250 میں بھی نہیں مل پارہا 

انٹربینک میں ڈالر 236 روپے 88 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں241کا ڈالر250 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا، ڈالر نایاب ہونے کی وجہ سے  کاروباری برادری اور بیرون ملک سفر کرنے والے سخت اذیت سے دوچار ہوگئے

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے بیل آؤٹ پیکج کے باوجود  ڈالر کی  پرواز نہ رک سکی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 241 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے تاہم  منی مارکیٹ میں ایک ڈالر 250 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا ہے ۔

کاروباری  ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی پرواز رک نہ سکی۔ انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 235 روپے88 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 241 روپے کا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان پر فیٹف کی لٹکتی تلوار: حوالہ ہنڈی کا بڑھتا ہوا کاروبار خطرناک ہے، عدنان پراچہ

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک ایک ڈالر ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر236 روپے 88 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر2 روپے اضافے سے241 روپے کا ہوگیا تاہم منی مارکیٹ میں ایک ڈالر 250 روپے میں بھی دستیاب ہورہا جس کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ایکس چینج کمپنز ایسوسی ایشن  کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے افغانستان اور ایران سے اشیائے خور و نوش کی خریداری ڈالر کےعوض کی جانے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ دونوں ممالک پر عالمی پابندیاں عائد ہیں جس کی باعث بینکنگ چینل کے بجائے  نقد ادائیگیاں کی جا رہی ہے  جو کہ  ڈالر کی قدر کو مسلسل بڑھا رہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر