ملکی معاشی صورتحال کے باعث پبلک لمیٹڈ کمپنی شمس ٹیکسٹائل عارضی طور پر بند 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جنرل مینجرکے نام لکھے گئے ایک خط میں کمپنی کے سیل آرڈر میں کمی اور خام مال کی  قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، عدم دستیابی کی وجہ سے  پیداوار عارضی طور پر بند کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی، کمپنی بنیادی طور پر اعلیٰ معیار کے یارن کی تیاری اور تجارت کرتی ہے

شمس ٹیکسٹائل ملز نے خام مال کی عدم دستیابی اور فروخت میں کمی ہونے کے بعد عارضی طور پر اپنی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ حصص بازار میں لسٹڈ کمپنی نے پروڈکشن  بند کرنے کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے ۔

پبلک لمیٹڈ کمپنی شمس ٹیکسٹائل ملز نے ملکی معاشی صورتحال اور فروخت میں کمی آنے کے باعث پروڈکشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے خط لکھ کر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کی معاشی پالیسیز کے سبب مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کے جنرل مینجرکے نام لکھے گئے ایک خط میں کمپنی کے سیل آرڈر میں کمی اور خام مال کی  قیمتوں میں بے تحاشا اضافے عدم دستیابی کی وجہ سے پیداوار عارضی طور پر بند کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

سیل آرڈرز کے حجم میں غیر متوقع کمی اور خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے کمپنی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئر ہولڈر کو مطلع کرسکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ شمس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جسے 10 جنوری 1968 کو تشکیل دیا گیا تھا ۔ کمپنی بنیادی طور پر اعلیٰ معیار کے یارن کی تیاری اور تجارت میں مصروف ہے۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر1968 میں چنیوٹ میں اسپننگ، ویونگ، ڈائینگ اور فنشنگ پر مشتمل اپنا کمپوزٹ پروجیکٹ ترتیب دیا تھا جبکہ  آج پلانٹ 22,080 اسپنڈلز پر مشتمل ہے جس میں 400,000 کلوگرام فی مہینہ (تقریباً) دھاگہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

متعلقہ تحاریر