اداکارہ حرا مانی نے 18 ستمبر کو کس قیمتی دوست کو کھویا؟

اداکارہ حرامانی کو اپنے  دیرینہ دوست کی برسی کے دن اس کی یاد آگئی۔

اداکارہ نے اپنا غم انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا تو ہزاروں  صارفین نے اس پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فردوس جمال کو عزت راس نہیں آئی، انکل بولنے پر زرنش خان کو جھاڑ دیا

لوگ آنکھیں بند کرکے عمران خان پر اعتماد کررہے ہیں، جاوید شیخ

اداکارہ حرامانی نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 18ستمبر ، وہ دن جب میں نے اپنے عظیم ترین  دوست کو کھویا۔تاہم اداکارہ نے اپنے اس دوست کا نام نہیں لکھا۔

حرامانی کی اس پوسٹ پر  اداکارہ صبا فیصل اور انوشے عباسی سمیت صارفین کی بڑی تعداد نے اظہار افسوس کیا جبکہ 25 ہزار سے زائد صارفین نے اس پوسٹ کو لائک کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی ان دنوں انڈس اسپتال کے ساتھ مل کر امریکا میں سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ ہفتےستمبر بروز جمعہ حرا اور مانی نے امریکا کے شہر اٹلانٹا میں منعقد تقریب میں سیلاب  زدگان کیلیے طبی کیمپس کاقیام یقینی بنانے کیلیے  3 لاکھ 20 ہزار ڈالر جمع کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر