تحریک انصاف اپنے مرچنڈائز کی فروخت کرنے والی پہلی سیاسی جماعت

تحریک انصاف کی جانب آن لائن مرچنڈائز شاپس کھولنے پر کارکنان کی جانب سے دلی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ، بلکہ بعض جزباتی قسم کے کارکنان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ 'دیر آید درست آید۔"

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تجارتی مقاصد کی خاطر آن لائن مرچنڈائز مارکیٹ پلیس لانچ کی ہے ، جہاں پی ٹی آئی کی برانڈڈ اشیاء کی فروخت کی جائے گی۔ اس لانچنگ سے تحریک انصاف پہلی سیاسی جماعت بن گئی جو اپنے مرچنڈائز کی فروخت آن لائن کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "پی ٹی آئی مرچنڈائز مارکیٹ پلیس” تیسرے فریق (دکانداروں) کے تعاون شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کنزیومر پرائسز کے حساب سے پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور مالی معاونت کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق آن لائن شاپس (دکانوں) پر پی ٹی آئی برانڈڈ ٹی شرٹس، قرطاس، جھنڈے، بوتلیں، مگ، کیپس، مفلر وغیرہ فروخت کے دستیاب ہوں گے۔

آن لائن اسٹورز ، پی ٹی آئی کی ملکیت نہیں ہوں گے ، تاہم ہم تھرڈ پارٹی اسٹورز پر بہترین کسٹمر سروس دیں گے اور اچھے معیار کی مصنوعات کی فروخت کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصاویر والے کیپس ، کی چینز ، ٹی شرٹس ، مگ ، قرطاس، جھنڈے، بوتلیں اور مفلر وغیرہ دکھائے گئے ہیں۔

تمام آن لائن شاپس پر مختلف سائزز کی ٹی شرٹس اور کیپس دستیاب ہوں گی۔ مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی اپنے لیڈر کی تصاویر والی ٹی شرٹس اور کیپس خرید سکیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب آن لائن مرچنڈائز شاپس کھولنے پر کارکنان کی جانب سے دلی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ، بلکہ بعض جزباتی قسم کے کارکنان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ‘دیر آید درست آید۔”

متعلقہ تحاریر