”کوئی تو کھڑا رہے آج“، آمنہ الیاس کا پابندی کا شکار اشتہار پھر وائرل

خلجی اسٹیل کا گزشتہ برس پابندی کا شکار ہونے والا اشتہار سوشل میڈیا پر پھر وائرل ہوگیا۔ اشتہار میں اپنی بے باکی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکاری کی تھی ۔
آمنہ الیاس کے منہ سے ادا ہونے والا ایک ذومعنی جملہ ہی اس اشتہار پر پابندی کی وجہ بنا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی ہارورڈ میں بھی گونج، طلبہ جھوم اٹھے
ول اسمتھ پر سیٹرڈے نائٹ لائیو شو کے دروازے تاحیات بند
اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص میں اپنے کمرے میں پھولوں کی سیج کے درمیان دلہا بنا بیٹھا اور شرما رہا ہے جبکہ اسکے عزیز اوقارب اسے مبارکباد دے رہے ہیں۔
اس دوران کیمرا عروسی لباس میں ملبوس آمنہ الیاس کی جانب جاتا ہے تو دلہا کو اپنی نئی نویلی دلہن کا خیال آتا ہے اور وہ کمرے میں موجود افراد سے دلہن کیلیے کرسی لانے کا کہتا ہے تاہم دلہن بنی کھڑی آمنہ الیاس منع کردیتی ہیں کہ میں ایسے ہی ٹھیک ہوں، جس پر دلہن کی فرمانبرداری دیکھ کر دلہے بانچھے کھل اٹھتی ہیں۔
تاہم اگلے ہی لمحے دلہن گہرا طنز کرکے دلہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔دلہن اپنا گھونگٹ کی آڑ لے کر کہتی ہے” کوئی تو کھڑا رہے آج۔“
I thought Mughal Steel was good. pic.twitter.com/3lcR9IICav
— Zulfiqar Ahmed 🤔 (@ZulfiqarAhmed69) September 19, 2022
اس اشتہار کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ذوالفقار احمد نے شیئر کیا تھا، جسے اب تک 31 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔ذوالفقار احمد نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں مغل اسٹیل کو بہتر سمجھتا تھا۔









