عشنا شاہ لاہورمیں کتوں کے بے رحمانہ قتل اور پناہ گاہ کی تباہی پر پھٹ پڑیں
اداکارہ عشنا شاہ کافی حساس طبیعت کی مالک ہیں، وہ اکثر و بیشتر خواتین کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے بے زبان جانوروں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
اداکارہ نے لاہور میں کتوں کی پناہ گاہ پر حملے اور وہاں موجود بیشتر کتوں کے بے رحمانہ قتل پر شدید غم و غصے کامظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیروز خان نے طلاق کی تصدیق کردی، سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات
آئما بیگ اور قیس احمد کا وضاحتی بیان ، سیکس اسکینڈل کی تردید سے گریز
اداکارہ عشنا شاہ نے لکھاکہ ایسے وقت میں جب ہر کوئی مشہور شخصیات کے تعلقات سےمتعلق خبط میں مبتلا ہے، کسی نے لاہور میں کتوں کی پناہ گاہ پر کیے گئے بے رحمانہ حملے کے مکروہ جرم کو رپورٹ نہیں کیا۔
While everyone is busy obsessing over famous people’s relationships, nobody is reporting the heinous act of a dog rescue shelter being mercilessly attacked in Lahore. 90% of the dogs, mothers and puppies included killed, brutally with bricks and poison! FIR refused by police.
— Ushna Shah (@ushnashah) September 21, 2022
انہوں نے لکھا کہ واقعے میں 90 فیصد کتے،کتیائیں اور ان کے بچوں بے رحمانہ طریقے اینٹوں سے مار کر اور زہر دیکر قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکا کردیا ہے۔