ایرانی صدر کا اسکارف نہ پہننے پر سی سی این کی اینکر کو انٹرویو دینے سے انکار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سی این این کی اینکر کرسٹیان امانپور کو اسکارف نہ پہننے پر طے شدہ انٹرویو منسوخ کردیا، اینکرنے کہا کہ ہفتوں طویل منصوبہ بندی کے بعد طے شدہ انٹرویو منسوخ کیا گیا جبکہ اسکارف کا مطالبہ انٹرویو شروع ہونے سے چند منٹ قبل کیا گیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسکارف نہ پہننے پر سی این این  کی خاتون اینکرکو انٹرویو دینے  سے انکار کردیا۔ اینکر کرسٹیان امانپور نے بتایا کہ انٹرویو شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے رئیسی کے معاون نے بتایا کہ صدر چاہتے ہیں آپ اسکارف پہنیں۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے سی این این کی اینکر کرسٹیان امانپورکو اسکارف نہ پہننے پر طے شدہ  انٹرویو منسوخ کردیا۔ اینکر نے بتایا کہ انٹرویو سے چند منٹ قبل اسکارف پہننے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اسے میری جانب سے مسترد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی پولیس نے طالبان کا روپ دھارلیا، نہتی خواتین پر شدید تشدد

کرسٹیان کا کہنا تھا کہ میں نے رئیسی کا اسکارف کے حوالے مطالبہ تسلیم نہیں کیا کیونکہ نیویارک میں رہتی ہوں جہاں اسکارف پہننے کا قانون نہیں ہے تاہم ماضی میں جب کبھی ایران کا دورہ کیا وہاں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسکارف پہنا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے ایرانی صدور کا انٹرویو کرچکی ہوں مگر کسی نے اسکارف پہننے کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ ابراہیم رئیسی  سے انٹرویو طے شدہ تھا تاہم آخری منٹ میں ان کے معاون نے حجاب کا  مطالبہ کردیا ۔

کرسٹیان نے بتایا کہ ابراہیم رئیسی  یو این جی اے کے لیے امریکا میں پہلا انٹرویو تھا جس کیلئے ہفتوں طویل منصوبہ بندی کی گئی  جبکہ انٹرویو والے روز تیاری میں 8 سے 10 گھنٹے لگائے گئے  مگر رئیسی  نہیں آئے ۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے بتایا کہ انٹرویو میں ایرانی صدر سے دیگر موضوعات کے علاوہ ایران میں22 سالہ خاتون مھساامینی کی حراست میں موت کے بعد جاری مظاہروں کے بارے میں پوچھنے کا ارادہ کیا تھا ۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این  کی اینکر نے  اپنی ٹوئٹ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے کرسی پر موجود بے نقاب لڑکی اکیلی  براجمان  ہے ۔

متعلقہ تحاریر