تین سال میں سائبر کرائم کے کیسز میں 83 فیصد اضافہ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں سائبر کرائم سے متعلق   امور زیر غور آئے ،ناز بلوچ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 سالوں میں سائبر کرائم میں 83 فیصد تک اضافہ ہوا ہے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ تین سالوں میں سائبر کرائمز میں 83 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔

میر خان محمد جمالی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں سائبر کرائم سے متعلق   امور زیر غور آئے ۔ اجلاس  سائبر کرائم ونگ، پی ٹی اے کے نمائندوں سمیت کمیٹی ارکان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کا بڑا اقدام

دوران اجلاس تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 سالوں میں سائبر کرائم میں 83 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ کے اسٹاف کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جبکہ زیادہ تر اسٹاف بھی  کانٹریکٹ پر ہے ۔

رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ  کا کہنا تھا کہ ہر تھانے میں سائبر کرائم کا ایک یونٹ ہونا چاہیے جس میں خواتین اسٹاف بھی شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے سائبر کرائم خودکش بمبار کے ٹوئٹر فالوورز سے نالاں

رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے کہا کہ سائبر کرائم کا سسٹم صرف اتنا ہے کہ مجرم کو بلایا جاتا ہے، ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

رکن اسمبلی جویریہ ظفر نے نادرا اور بینکوں کے ساتھ سائبر کرائم ونگ کو مشترکہ طور پر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر