کرپٹ سیاستدان نیب کے قوانین میں تبدیلی کرنے میں مصروف ہیں، دیپک پروانی

مشہورومعروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کہا کہ ہماری ترجیحات کتنی غلط ہیں لوگ مررہے ہیں جبکہ کرپٹ سیاستدان نیب قوانین میں ترمیم کرکے نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں یہ ناقابل یقین ہے

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا ہے کہ ملک میں لوگ مر رہے ہیں جبکہ ہمارے کرپٹ سیاستدان قومی احتساب بیورو کے قوانین میں تبدیلی کرنے میں مصروف ہیں ۔

ملک کے مشہورومعروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں لوگ مررہے ہیں جبکہ کرپٹ سیاستدانوں کو نیب قوانین میں ترمیم کی پڑی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈر پاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات کتنی غلط ہیں  لوگ مر رہے ہیں جبکہ کرپٹ سیاستدان نیب قوانین  میں ترمیم کرکے نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں  یہ نا قابل یقین ہے ۔

دیپک پروانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں کوئی  عوام کی خدمت کرنے والا نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا ۔

ترامیم کے مطابق نیب گرفتارشدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا، کیس دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا تھا کہ نیب اب 6 ماہ کی حد کے اندر انکوئری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، اس سے پہلے نیب 4 سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب انکوائری کے لیے وقت کی حد کا پابند نہیں تھا تاہم اب نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا۔

متعلقہ تحاریر