بشریٰ انصاری کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی مذمت

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے  بھی لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت ہے کی ہے۔

مریم اورنگزیب کو گزشتہ دنوں میں دورہ برطانیہ کے دوران تحریک انصاف کے حامیوں نے لندن میں ہراسانی اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فلمساز جامی آزاد کی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیکی مذمت

جانور ظاہر جعفر کو سزا مل جاتی تو شاید! بشریٰ انصاری کا سارہ انعام کے قتل پراظہار افسوس

 

بشریٰ انصاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کسی عورت کو سرعام ہراساں کرنے کا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے،لوگوں میں کچھ شرافت ہونی چاہیے،بہت غلط ہوا،میں شدید مذمت کرتی ہوں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

پی ٹی آئی کے حامی انسٹاگرام صارفین کو سینئر اداکارہ کی مذمت پسند نہیں آئی اور انہوں نے 25 مئی کو ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت  پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت نہ کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ تحاریر