عامر جمال ڈیبیو ٹی 20 میں ہی چھاگئے، اپنا انتخاب درست ثابت کردیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنے پہلے  ٹی 20 میں ہی زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا اور آخری اوور میں 15 رنز کا کامیاب دفاع کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ کے آخری اوور میں  اپنے کیریئر کاپہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے انگلش کپتان معین علی جیسے مایہ ناز بلےباز کی وکٹ پر موجودگی کے باوجود 15رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ جس پاکستان سمیت دنیا بھر سے انہیں سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی مشکل آگئی، فاسٹ بالر نسیم شاہ کورونا میں مبتلا

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے بچپن میں کیا چیزیں مشترک تھیں؟

میچ میں کامیابی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے عامر جمال نے کہاکہ  ”ڈیبیو میچ میں اتنے بڑے موقع پر آکر اللہ نے عزت دی ہے،  کپتان بابراعظم نے یہی کہا تھا کہ ایک پلان بنانا اور اسی پر آگے جانا ہے،میں نے کہا وائڈ یارکر کروں گا،انہوں نے کہا کہ کرولوگے؟ میں نے کہا بالکل کرلوں گا“۔

عامر جمال نے بتایا کہ” بابر اعظم نے وائڈ یارکر کے حساب فیلڈ سیٹ کرکے دی اور انہیں یہی کہاکہ پلان کے مطابق جانا اور اگر بال وائڈ ہوتی ہے تو گھبرانا نہیں ہے، بس پلان پر ہی رہا تو اللہ نے اس پر عملدرآمد کروادیا۔“

انہوں نے بتایا کہ صرف پہلی گیند کرنے سے پہلےدباؤ تھا لیکن پہلی گیند کرنے کےبعد دباؤختم ہوگیا، گیند گیلی ہونے کی وجہ سے ہاتھ سے پھسل رہی تھی ، اسی وجہ سے ایک بال وائڈ ہوئی اور ایک چھکا بھی گیند ہاتھ سے پھسلنے کی وجہ سے پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ چھکا پڑنے کے باوجود بابراعظم  ان کے پاس آئے اور کہا کہ گھبرانا نہیں پچھلے دو، تین گیندیں آپ نے کی ہیں تو آگے بھی آپ ہی کروگے،اسی وجہ سے اعتماد ملا اور اچھا اوور ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اوور پہلے تجربہ کار حارث رؤف کو چھکا پڑا تو میں یہی سوچ رہا تھا کہ میں  کیا کروں گا لیکن میں نے سب سے پہلے اعصاب پر قابو رکھا اور پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے اوور کیا جوکامیاب ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر