فلم جوائے لینڈ 18نومبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی

بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کےناظرین انتظار تمام ہوا۔
پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ فلم نے اعلان کیا ہے کہ جوائے لینڈ 18 نومبر کو پاکستان بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فلم” جوائے لینڈ“ کی کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی
کانز میں” جوائے لینڈ “کی کاسٹ نے کس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے؟
کھوسٹ فلم کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار صائم صادق ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں علینہ خان ثروت گیلانی،سلمان پیرزادہ،ثانیہ سعید،راستی فاروق، سہیل سمیر،علی جونیجو اور دیگر شامل ہیں۔
Joyland is releasing nationwide across Pakistani cinemas on 18th November, 2022.
We want to thank #SalmanToor for giving us his beautiful painting to introduce the film with. And to #AhmedAli for the lovely design!18th November!#JoylandFilm #Joyland #SarmadKhoosat #SaimSadiq pic.twitter.com/am49o5lNBS
— Khoosat Films (@KhoosatFilms) September 27, 2022
یہ ایک جذباتی ڈرامہ فلم ہے جو ایک شادی شدہ شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹرانس جینڈر سے محبت کرتا ہے اور اپنے خاندان کے روایتی تصور اور اپنی پسند کی زندگی گزارنے کی خواہش کے درمیان پھنس جاتا ہے۔
فلم پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے۔ کانز فلمی میلے اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کےموقع پر شرکا نے فلم کیلیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی تھیں جبکہ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میں اس فلم کو برصغیر کی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔









