وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

اسحاق ڈار اپنی پانچ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد پیر کو پاکستان واپس آئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے سینئر رہنما اور دو روز قبل وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے والے اسحاق ڈار کو وزیراعظم نے سینیٹ میں قائد ایوان کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا مریم نواز نااہلی کے خاتمے  پرانتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرینگی؟

عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے انکی عدالت پہنچ گئے

منگل کے روز اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے درمیان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سینیٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

Finance Minister Ishaq Dar

اسحاق ڈار کے ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا تھا۔

اپوزیشن سینیٹرز اپنی نشستیں چھوڑ کر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے تھے اور ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھائے نعرے بازی کی تھی۔

اسحاق ڈار اپنی پانچ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد پیر کو پاکستان واپس آئے تھے۔

منگل کو چکلالہ میں نور خان ایئربیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈار نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے انہیں وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ ہم ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی کوشش کریں گے جس طرح ہم نے 1998 اور 2013 میں کیا تھا۔”

متعلقہ تحاریر