محکمہ ریلوے کا کراچی سے مختلف شہروں کے روٹس بحال کرنے کا فیصلہ

فیصلے کے مطابق 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینوں کے روٹس بحال کر دیئے جائیں گے۔

محکمہ ریلوے نے کراچی سے ملک کے مختلف شہروں تک چلنے والی مسافر ٹرینیں 2 اکتوبر سے مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینوں کے روٹس بحال کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ریلوے کا مسافروں کی سہولت کیلئے10 نئی ٹرین چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں ہیں جن میں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس شامل ہیں انہیں 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 5 اکتوبر سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی مقررہ روٹ پر بحال کردیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ انِ تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 روز کے بعد سفر کے دورانیہ کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر