فلم جوائے لینڈ  آسکرایوارڈز  2023کیلیے پاکستان کی طرف سے نامزد

پاکستان کی آسکرز سلیکشن کمیٹی نے جوائے لینڈ کو 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ’انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ‘ کے زمرے میں پاکستان کی جانب سے شارٹ لسٹ کیا ہے ۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز دسمبر 2022 میں بین الاقوامی فیچر فلم سمیت تمام ایوارڈ کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزد افراد کا انتخاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

فلم جوائے لینڈ 18نومبر کو  پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی

فلم جوائے لینڈ کی  ٹورنٹو فلمی میلے میں بھی زبردست پذیرائی

 انگریزی روزنامے کے مطابق  آسکر کے نامزد امیدواروں کی مکمل اور حتمی فہرست کا اعلان 24 جنوری 2023 کو کیا جائے گا جس میں 12 مارچ 2023 کو ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پریزنٹیشن شو ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

 صائم صادق کی تحریر اور ہدایت کاری، اور اپوروا گرو چرن، سرمد سلطان کھوسٹ اور لارین مان کی پروڈیوس کردہ  فلم جوائے  لینڈ میں علی جونیجو، راستی فاروق، علینہ خان، ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، سہیل سمیر اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔

پاکستان آسکر کمیٹی کی سربراہ شرمین عبید چنائے نےکہا ہے کہ  ہم اس سال اکیڈمی ایوارڈز میں مقابلے کے لیے اپنی بہترین میں سے ایک فلم  بھیجنے کے قابل ہونے پر خوش ہیں۔ جوائے لینڈ ہمیں امید دلاتی ہے کہ پاکستانی سنیما آخرکار عالمی سطح پر اپنی شناخت چھوڑ رہا ہے، یفلم سازی کی پوری ٹیم کو مبارکباد ۔

  مصنف اور ہدایت کار صائم صادق نے کہا کہ میں آسکر ایوارڈز میں ایک ایسی فلم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اس بے پناہ اعزاز کے لیے عاجز، شکر گزار اور پرجوش ہوں جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ہماری بطور افراد  ایک ایماندارانہ اور ہمدردانہ نمائندگی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ان کرداروں کی خوشیاں اور غم پاکستان اور بیرون ملک ناظرین کے درمیان ہمدردی کو فروغ دیں گے۔ آئندہ مہینوں میں  ہمیں آگے کی راہ کے لیے اپنے لوگوں سے بہت سی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہوگی۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا ہم ہمیشہ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ  تمام شعبوں میں بہت سے عظیم فنکاروں کی موجودگی کے باوجود   کس طرح پاکستانی آرٹ کو دنیا میں نمایاں طور پر کم دکھایا گیا ہے۔   تاہم یہ سال   پہلے سے ہی مختلف ہے لہٰذا میں  پرامید ہوں اور  سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  جوائی لینڈ اور پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں!

پروڈیوسر اپوروا گرو چرن اور سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا ہے کہ جوائے لینڈ بنانے کے سفر نے دنیا بھر کی سب سے شاندار ٹیم کو اکٹھا کیا ہے، جو پاکستان سے حقیقی طور پر جنوبی ایشیائی، عالمگیر انسانی کہانی میں متحد ہے۔ ہم کمیٹی کے بہت مشکور ہیں – اس اندراج کے  ذریعے  ہمیں جوائی لینڈ کو   سامعین کے ایک بڑے حصے کے ساتھ بانٹنے کا موقع ملا۔  اس سے قبل جوائی لینڈ فیسٹیول ڈی کانز میں پہلی پاکستانی فیچر فلم بنی تھی۔

متعلقہ تحاریر