گزشتہ سال پاور کمپنیوں کو 343 ارب روپے کا نقصان ہوا
نیپرا رپورٹ کے مطابق پاور کمپنیز کو 113 ارب روپے لائن لاسز کی صورت میں جبکہ واجبات عدم وصولیوں کی وجہ سے 230 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران کیسکو، پیسکو اور حیسکو سمیت پاور سپلائی کمپنیز کو غلط ادائیگیوں اور لائن لاسز کی وجہ سے 343 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاور کمپنیز کو 113 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ واجبات کی عدم وصولیوں کی وجہ سے 230 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار کا ڈالر اور پیٹرول 170 روپے تک لانے کا دعویٰ
رواں مالی سال کی پہلے دو کی معاشی رپورٹ نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا
رپورٹ کے مطابق 2021-22 میں نقصانات نیپرا کے مختص کردہ اہداف سے 3.72 فیصد زیادہ تھے۔
پاور کمپنیز کا بل وصولی کا ہدف 90.51 فیصد تھا، جو گزشتہ مالی سال کی وصولیوں سے 7 فیصد کم ہے۔
نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلز کی عدم وصولی سرکلر ڈیٹ میں اضافہ کر رہی ہے۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے 2021-22 کے نقصانات کا تناسب 37.47 تھا جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO) کو 32.88 فیصد نقصان اٹھانا پڑا۔
سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے نقصانات کا تناسب 35.62 فیصد رہا، جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کو 28.07 فیصد نقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میسکو) کو 14.84 فیصد، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو 11.52 فیصد نقصان ہوا جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کو 8.18 فیصد کے ساتھ سب سے کم نقصان اٹھانا پڑا۔









