پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدے اب بھی لاگو ہیں، آئی ایم ایف
میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلیے معاونت کا عمل تباہ کاری کاجائزہ لینے کے بعد شروع ہوگا،آئی ایم ایف پاکستان کی نمائندہ ایستھر پیریز کی وضاحت
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا ہے،وہ اب بھی لاگو ہیں۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلیے معاونت کا عمل تباہ کاری کا جائزہ لینے کے بعد شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
ستمبر کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ
سیلاب کی تباہ کاریاں: کپاس کی کمی کے باعث چھوٹی ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع
آئی ایم ایف کی اسلام آباد میں نمائندہ ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ پروگرام کے لیے جو پالیسی معاہدے کیے ہیں،وہ امور قائم ہیں۔
ایستھرپیریز نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلیے معاونت کا عمل تباہ کاری کاجائزہ لینے کے بعد شروع ہوگا۔









