ڈالرکی قدر میں گراوٹ: انٹربینک میں 218 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 220 کا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے کے مطابق امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 95 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 217 روپے97 پیسے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 220 روپے میں دستیاب ہے

پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالرایک روپے 95 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کمی سے ڈالر 220 روپے پر آگیا ۔

ہفتہ وار تعطیلات  کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ 22 ستمبر کو انٹر بینک میں ایک ڈالر 239 روپے 71 پیسے کی سطح   پر موجود تھا  جو کہ آج 217 روپے 97 پیسے پر آگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ کا قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لئے پیرس کلب نہ جانے کا عندیہ

پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں عدم دلچسپی، ستمبر میں محض17 کروڑ ڈالر آئے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار  آج کاروباری  دورانیے  میں امریکی کرنسی کی قدر میں  ایک روپے  95 پیسے سستا ہوا جس کے بعد   ایک ڈالر 217 روپے 97 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں  بھی  ڈالر دباؤ کا شکار رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3  روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد اور  وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  ڈالر کی قدر میں کمی کا شروع ہونے والا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

متعلقہ تحاریر