وفاقی حکومت نے ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا

حکومت نے اذلان شاہ کپ میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 16 سے 25 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں منعقد ہونے والے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے این او سی کے بغیر پاکستان ہاکی ٹیم بین الاقوامی دورے پر نہیں جا سکتی جو پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کی سفارش پر جاری کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر پہنچ گیا

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سلطان اذلان شاہ کپ کے لیے این او سی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو ہدایت کی تھی کہ جب تک وزیر اعظم کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی فیڈریشن کی مستقبل کی تشکیل کا فیصلہ نہیں کرتی، اذلان شاہ ہاکی میں شرکت کے حوالے سے مزید آگے نہ بڑھے۔

Pakistan Hockey Federation

واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کمیٹی کے کنوینر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں ہاکی کے کھیل کے پروان چڑھانے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب تک کمیٹی ہاکی فیڈریشن کے مستقبل کے سٹرکچر کے حوالے سے کوئی ماڈل ترتیب نہیں دے دیتی ، پی ایچ ایف کو کوئی انتظامی یا مالی امداد نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی کے فیصلے تک ہاکی سے متعلق کسی بھی شخص یا ٹیم کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر