کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سندھ رینجرز اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ بلال ظفر کو منظور کالونی سے گرفتار کیا ہے۔

کراچی: کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر گولیاں مار کر 3 فائر فائٹرز کے قتل کا معاملہ ، رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی ، منظور کالونی سے فائرنگ میں ملوث ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا

سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر گولیاں مار کر 3 فائر فائٹرز کو قتل کرنے والے ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو منظور کالونی سے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اے ٹی سی کا بااثر افراد کے ہاتھوں جزلان کے قتل کو دہشتگردی ماننے سے انکار

اسلام آباد پولیس کا ایس ایچ او شہری پر تشدد کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کراچی پولیس اور رینجرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے اور مسروقہ سامان کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ملزم نے یکم اکتوبر کو رات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے فائر بریگیڈ کے 2 ملازمین محبوب اور عامر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ فائر فائٹر ارشاد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر