عمران خان نے کراچی کو تحریک انصاف کا شہر قرار دے دیا
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان تحریک انصاف کا شہر ہے ، چاہتا ہوں وہی کراچی واپس آئے جو لیڈرشپ چاہتی ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے گا، 30 سال سے یہ خاندان پاکستان کے ساتھ ساتھ سندھ کو بھی لوٹ رہے ہیں ، لوگ سندھ کو لوٹ لوٹ کر بڑی بڑی جائیدادیں بیرون ملک خریدتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیلم جہلم سرچارج: حکومت نے عوام کو 5 ارب روپے سے زائد کا چونا لگا دیا
اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ پر پرانی تاریخ نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں انتشار نہ ہوتا تو آج ملک کا معاشی حب ترقی کررہا ہوتا ، کراچی غریب ہوتا گیا اور یہ چور امیر ہوتے چلے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات پہلا قدم ہوگا اس کے بعد عام انتخابات ہوں گے ، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ میری قوم میں آج جو شعور نظر آرہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھا۔









