انور مقصود کا وزیراعظم کے پھونکوں سے معیشت ٹھیک کرنے کے بیان پر طنز

ملک کے ممتاز مزاح نگار ،ڈرامہ نگار اورادیب انور مقصود نے مضحکہ خیز بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک پھونک ماریں گے تو معیشت ٹھیک ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کے پنجابی لہجے کا مذاق اڑانے والوں کوفیفی ہارون کرارا جواب
عروہ اور فرحان فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ پر بھی کھنچے کھنچے نظر آئے
انور مقصود نے اپنے طنزیہ وڈیو میں کہا کہ”میں اس وقت ورجینیا، امریکا میں موجود ہوں۔ میں نے یہاں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تقریر سنی
ہے جو مفتی محمود کے حوالےسے ایک تقریب میں شریک تھے۔ ان کے مولانا صاحب( مولانا فضل الرحمٰن) بھی تشریف فرما تھے“۔
Anwar Maqsood on diesel. pic.twitter.com/qhVkRrDXMc
— Chair-man (@Kibitzer_IV) October 19, 2022
انہوں نے کہا کہ”ہم سب جانتے ہیں کہ ملک کی معیشت کا کیاحال ہے، ہم ہمیشہ معیشت ٹھیک کرنے یہیں آتے ہیں ،یہ لوگ بھی معیشت ٹھیک نہیں کرتے، وعدے کرلیتے ہیں مگر پورے نہیں کرتے“۔
انہون نے مزید کہا”لیکن ایک بات سن کرمجھے اتنی خوشی ہوئی اتنی خوشی ہوئی کہ ہم یہاں (امریکا)کیوں آتے ہیں پیسے مانگنے ؟ ہمیں یہاں نہیں آنا چاہیے، نہ ہمیں چین جانا چاہیے نہ ہمیں روس کے پاس جانا چاہیے، جب مولانا صاحب ہمارے پاس ہیں اور بقول وزیراعظم وہ اگر ایک پھونک ماریں گےتو ہماری معیشت ٹھیک ہوجائےگی “۔
انور مقصود نے کہا کہ”میں پاکستان جاؤں گااورمولانا صاحب سے گزارش کروں گا کہ پی آئی اے پر پھونک ماردیں کہ ٹھیک ہوجائے، نیشنل شپنگ کارپوریشن پر پھونک ماردیں کہ ٹھیک ہوجائے،ٹماٹر پر پھونک ماردیں کہ سستے ہوجائیں، آلو پر پھونک ماردیں کہ ملنے لگیں، آپ کی پھونکوں سے یہ چراغ چلے گا نہیں روشن ہوجائے گا، تومیں انتظار کروں گاآپ کی پھونک کا کہ آپ کب پھونک ماریں گے، خدا آپ کو زندہ رکھے اور آپ کی پھونک کو زندہ رکھے“۔









