سابقہ اہلیہ فیروز خان کے تشدد کے ثبوت لے آئیں، اداکار کا معنی خیز ٹوئٹ

3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا، علیزے سلطان کا عدالت میں بیان

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان  نے ان کے خلاف تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے۔

دوسری جانب اداکارفیروز خان کی جانب سے معنی خیز ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ کہتے ہیں کہ میں بہت طاقتور ہوں ، مجھے چلنے کیلیے سہاروں کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیروز  نے طلاق کی تصدیق کردی،سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

بچوں کی تحویل کیلیے قانونی جنگ میں مصروف فیروز کی معنی خیز پوسٹ

  کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

علیزےسلطان نے  وکیل بیرسٹر قائم شاہ کے توسط سے موقف اپنایا  کہ مجھ پر سنگین الزام لگائے گئے ، 15نومبر 2020کو فیروز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

علیزے نے وکیل کے توسط سے مزید بتایا کہ تشددکی درخواست لیکر تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے وہ  چپ رہیں۔

علیزے سلطان  کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا‘۔

عدالت   نے فریقین کی درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے وکلا کو ہدایت بھی کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔

دریں اثنا فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ذومعنی بیانا ت کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں اتنا طاقتور ہوں کہ مجھے چلنے کیلیے سہاروں کی ضرورت نہیں ہے، میں بہت پراعتماد ہوں ، آج مجھے روکا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ تحاریر