شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے ٹینس کورٹ میں قدم رکھ دیا
ثانیہ مرزا کی دبئی میں بیٹے اذہان مرزا ملک کو ٹینس سکھانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک نے ٹینس کورٹ میں قدم رکھ دیا۔
ثانیہ مرزا نے بیٹے کو ٹینس کورٹ میں تربیت دینے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے جسے صارفین کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شنیرا اکرم ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلیے پرجوش
ٹی20ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلیے دی راک بھی پرجوش
وڈیو میں اذہان مرزا ملک کو اپنی ٹینس اسٹار والدہ اور کوچ کی زیرنگرانی ٹینس کی تربیت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ثانیہ مرزا نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ٹینس کھیلنے والی ماں بنوں لیکن میں اب یہاں ہوں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کئی سال کی محبت کے بعد 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کے8 سال بعد 2018 میں ان کے ہاں بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
ثانیہ اور شعیب دو حریف پڑوسی ملکوں کے شہری ہیں لہٰذا دونوں نے ایک تیسرے ملک متحدہ عرب امارات میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب دبئی میں مقیم ہیں، البتہ اپنی اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے دونوں اپنے ملکوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔









