ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ: آج ہوگا پاکستانی شاہینوں اور بھارتی سورماؤں کا ٹاکرا

آج کے مقابلے سے قبل پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں  ایک دوسرے خلاف 11 مرتبہ میدان میں اتری ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی انڈیا کے حصے میں آئی ہے جبکہ 3 میں پاکستان نے جیت سمیٹی ہے۔

میگا ایونٹ کا میگا مقابلہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہوگا پاکستان اور انڈیا کا بڑا ٹاکرا، شائقین ہائی وولٹیج میچ کے لیے پرجوش، موسم نے بھی انگڑائی لے لی ، میلبورن میں میچ متاثر ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جو بھی صورتحال ہو ہم تیار ہیں میچ میں اپنا سوفیصد حصہ ڈالیں گے۔

آج کے میچ کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ایک دوسرے خلاف میچ کھیل کرکرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے ٹینس کورٹ میں قدم رکھ دیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور سوئنگ کے سلطان کا بھارت کو سخت لہجے میں جواب

ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ کی وجہ سے متاثر ہوا تو ان کی ٹیم مختصر کھیل کے لیے بھی تیار ہے۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا تو حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ میلبورن میں موسم کے بارے میں مختلف کہانیاں سننے میں آرہی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ یہاں کا موسم پل پل بدلتا رہتا ہے اگر بارش ہو جاتی ہے تو جو چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں، ہم اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ "بی سی سی آئی فیصلہ کرے گا کہ آیا ہندوستان ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا یا نہیں۔ تاہم ابھی ہم صرف اپنے کل کے میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘

اپنے تیز گیند باز جسپریت بھمراہ اور ٹاپ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی عدم دستیابی پر روہت شرما کا کہنا تھا ہندوستانی ٹیم چیلنج سے نمٹنے کے لیے کافی مضبوط ہے۔

دوسری جانب آج کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان سر میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فخر زمان بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ فخر زمان مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ ہمارے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے فخر زمان کی جگہ پر مکمل طور پر فٹ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے ہائی وولٹج مقابلے میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے دباؤ کم ہو جائے گا۔

بابر اعظم نے کہا تھا کہ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک ہائی پریشر گیم میچ ہوگا مگر اسے نارمل لینے کی کوشش کریں گے اور اپنی صلاحیتوں اور پریکٹس پر بھروسہ رکھیں گے۔‘‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچز کا ریکارڈ:

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 11 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 8 میچز میں انڈیا نے کامیابی حاصل کررکھی ہے جبکہ 3 میچز میں فتح نے پاکستان کے قدم چومے ہیں۔

متعلقہ تحاریر