مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ
ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس سمیت کئی بڑی کمپنیز کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے بعد ساڑھے5 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا چاہتے ہیں تاہم ایپ انتظامیہ نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کی افواہوں پر دھیان نہ دیں ایسا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے جبکہ بلوم برگ نے رائٹ سائزنگ کے امکانات ظاہر کیے ہیں

دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد 5 ہزار سے زائد افراد کو ملازمتوں سے فارغ کردینگے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی 75 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔
ٹیسلا موٹرز اوراسپیس ایکس سمیت کئی بڑی کمپنیز کے مالک ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی خبر گزشتہ کئی ماہ سے مارکیٹ میں گردش کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد 5 ہزار 500 ملازموں کو فارغ کردیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک خوشبوؤں کے سوداگر بن گئے
دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے چند ماہ قبل 45 ارب ڈالر کی لاگت سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کا علان کیا تھا تاہم کچھ عرصے کے بعد ایلون اپنی زبان اور کیے گئے معاہدے سے مکر گئے جس پر انہیں عدالتی مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ایلون مسک کے خلاف عدلات جانے پر ایک بار پھر مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کا اعلان کیا تاہم اس بار انہوں نے فی حصص 55 ڈالر رقم کی پیشکش کی ہے جس پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار معاہدہ اپنی تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد 75 فیصد افرادی قوت کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 5 ہزار 500 ملازمین کو اپنی نوکریوں ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے ۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے اگرایلون مسک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نہیں بھی خریدتے ہیں تو انتظامیہ نے رائٹ سائزنگ کے تحت ملازمین کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس وقت ٹوئٹر میں 7 ہزار 500 ملازمین کام کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک خریداری کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ
بلومبرگ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر انتظامیہ نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ ملازموں کی تعداد میں کمی کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے تاہم تاحال یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے تحت کتنے ملازموں کو فارغ کیا جائے گا ۔
جنرل کونسلر ٹوئٹ شین ایجٹ نے ملازمین کو کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بہت سی افواہیں گھوم رہی ہیں تاہم ان پر یقین نہ کیا جائے فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔









