نیوٹاؤن بیکری نے مستحقین کیلیے شیلف مختص کرکے بہترین مثال قائم کردی
نیوٹاؤن بیکری میں ضرورت مندوں کیلیے رکھے گئے شیلف کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔شیلف میں رکھی گئی اشیا سے کوئی بھی ضرورت مند مستفید ہوسکتا ہے۔

کراچی کے علاقے گرو مندر میں واقع نیو ٹاؤن بیکری نے ضرورت مندوں کے لیے ایک شیلف مختص کرکےغریب پروری کی بہترین مثال قائم کردی۔
نیوٹاؤن بیکری میں ضرورت مندوں کیلیے رکھے گئے شیلف کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
دبئی میں غریبوں کو مفت روٹی کی فراہمی کیلیے مشینیں نصب کردی گئیں
ثانیہ نشتر نے لنگرخانوں پر احسن اقبال کے جھوٹ کا پول کھول دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں کراچی کی نیو ٹاؤن بیکری کے مستحسن اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پوسٹ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کو بیکری کے شیلف سے سامان اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
یہ منظر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی, پروردگار انکے کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔
بشکریہ: صائمہ بیگ
2/2— Karachi Walay (@kolachiwalay) October 23, 2022
پوسٹ پر درج کیپشن میں لکھاگیا ہے کہ” آج گرومندر پر واقع نیو ٹاؤن بیکری جانا ہوا تو خریداری کے دوران وہاں موجود ریک پر نظر پڑی جس پر’ضرورت مندوں کیلئے‘درج تھا“۔
پوسٹ میں مزید درج تھا کہ” میں وہاں خریداری کر ہی رہی تھی کہ وہاں ایک اماں آئیں اور ریک کی طرف دیکھنے لگیں، دکاندار نےفوراً آگے بڑھتے ہوئے کہاں لے لو اماں جو چاہیے“۔
تاہم حیرت انگیز طور پر اس واقعے کو ایک جیسے متن اور تصویر کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر پر کئی صارفین نے شیئر کیا ہے۔
’کراچی والے‘نامی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی اس پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ !اب بھی لوگوں میں بہت احساس ہے، اس طرح کے کافی مناظر پاکستان میں دیکھنے کو ملتے ہیں، آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اس طرح لوگوں کی مدد کریں اوراپنا حصہ بھی شامل کریں ،سفید پوش لوگ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ،آپ ان کی مدد کریں اور برائے مہربانی ان سے بھی خریداری ضرور کیا کریں۔
الحمدللہ اب بھی لوگوں میں بہت احساس ہے اس طرح کے کافی منظر ہمارے ملک پاکستان میں ہوتے ہیں آپ سب سے بھی گزارش ہے اس طرح لوگوں کی مدد کریں اور اپ بھی ان میں اپنا حصہ شامل کریں سفید پوش لوگ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے آپ ان کی مدد کریں اور پلیز ان سے بھی خریداری ضرور کیا کریں
— Mary gold 🌼 (@MehakKashif4) October 23, 2022
سپریم کورٹ کے وکیل زاہد ایف ابراہیم نے لکھا”یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ کراچی کی نیو ٹاؤن بیکری میں اشیا سے بھرا ایک کاؤنٹر ہے جہاں سے کوئی بھی ضرورت مند اپنی ضرورت پوری کرسکتا ہے، اس بیکری کے مالکان اور انتظامیہ کو سلام“۔
Great to see that Karachi’s New Town Bakery has a counter full of products which can be taken by anyone who can’t afford. Salam to its owners and management. #charity #karachi https://t.co/0oayVeoiOf
— Zahid F. Ebrahim (@zfebrahim) October 23, 2022
محمد یوسف نامی صارف نے لکھاکہ ”اپنے اطراف میں موجود سفید پوشوں کی اسی طرح مدد ہوتی ہے۔ بزرگ ، معذور اور عمر رسیدہ افراد سے خریداری کیا کریں اور ان سے بھاؤ تاؤ نا کیا کریں۔ ایسے لوگوں سے بے ضرورت بھی خریداری کر لیا کریں ۔ پیشہ ور فقیر تو ہر کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر مانگ لیتا ہے اس میں وہ شرماتا بھی نہیں“۔
اپنے اطراف میں موجود سفید پوشوں کی اسی طرح مدد ہوتی ہے۔
بزرگ ، معذور اور عمر رسیدہ افراد سے خریداری کیا کریں اور ان سے بھاؤ تاؤ نا کیا کریں۔
ایسے لوگوں سے بے ضرورت بھی خریداری کر لیا کریں ۔
پیشہ ور فقیر تو ہر کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر مانگ لیتا ہے اس میں وہ شرماتا بھی نہیں۔— Mohammad Younus (@Mohamma91715624) October 23, 2022









