فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے ثبوت سامنے آگئے، مریم نفیس کا اظہار یکجہتی

علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے مبینہ  کےتصویری ثبوت ،ایم ایل او اور  پولیس رپورٹ گزشتہ سماعت پر فیملی کورٹ شرقی  میں جمع کرائی تھی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پرمبینہ  تشدد کے ثبوت سامنے آگئے۔

اداکارہ مریم نفیس نے علیزے سلطان  کے ساتھ ہونے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہا ر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے شاہ کے راستے جدا ہو گئے

سابقہ اہلیہ فیروز خان کے تشدد کے ثبوت جمع کرادیے، اداکار کا معنی خیز ٹوئٹ

علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے مبینہ  کےتصویری ثبوت ،ایم ایل او اور  پولیس رپورٹ گزشتہ سماعت پر فیملی کورٹ شرقی  میں جمع کرائی تھی۔عدالت میں میں جمع کرائے گئے  تصویری شواہد کے مطابق علیزے سلطان کو 7 جولائی 2020 کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کے بازو پر چوٹ کے نشانات آئے  تھے۔

تصویری شواہد کے مطابق فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے شاہ کو 10 مئی 2021 کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد علیزے کے اہلخانہ نے جنا ح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر سے ان کا قانونی طبی معائنہ(ایم ایل او ) کروایا اور اس کی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرائی ہیں۔ ایم ایل او کے مطابق تشدد کے نتیجے میں علیزے کے بازو اور کمر پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔

دریں اثنا اداکارہ مریم نفیس نے علیزے شاہ پر ہونے والے  مبینہ تشدد کی تصاویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مریم نفیس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میں معذرت خواہ  ہوں کہ جب آپ نے اپناسچ بیان کیا تو لوگوں نے آپ  کو تنقید کا نشانہ بنایا۔میں معذرت خواہ ہوں کہ لوگ جان بوجھ کر خاموش رہے اور میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو اس سب سے گزرنا پڑا۔

مریم نفیس نے علیزے سلطان کی ہمت بڑھاتے ہوئے مزید لکھا کہ ثابت قدم رہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں،اللہ آپ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ تحاریر