اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے شاہ کے راستے جدا ہو گئے

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سٹی کورٹ کراچی میں درخواست دائر کردی ہے۔

اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے کے بارے میں کچھ عرصے سے قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں تاہم اب اس بات تصدیق ہو گئی ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

خدا اور محبت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیروز خان نے اپنے ایک حالیہ میں کہا تھا کہ  "میں حقیقی زندگی میں رومانس کرنا چاہتا ہوں، میں ایک مرتبہ پھر سے محبت میں گرفتار ہونا چاہتا ہوں اور محبت کا ایک اور تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ اللہ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اس لیے میں کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں پیار کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہمشکل سے دبئی میں ملاقات

مریم نفیس کو 2 نیک دل بچوں کیلیےمسیحا کی تلاش

فیروز خان کے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا سیلاب امڈ آیا ، اور بحث چھڑ گئی کہ ان کے اور علیزے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر خبر گرم ہو گئی کہ اداکار فیروز خان اور اداکارہ علیزے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر "ان فالو” کردیا ہے ، جبکہ علیزے فیروز کے خاندان کو بھی فالو نہیں کر رہی ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور حوالگی کے حوالے سے سٹی کورٹ کراچی میں درخواست دائر کردی ہے ، کیونکہ فیروز خان کو ان کے بچوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

Actor Feroze Khan and Syeda Aliza got divorced

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیروز خان اور علیزے شاہ میں علیحدگی ہو گئی ہے اور فیروز خان نے اپنے بچوں  سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

فیروز خان پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ہارٹ بریکنگ اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں علیزے سلطان سے شادی کی اور بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی۔

Actor Feroze Khan and Syeda Aliza got divorced

فیروز خان پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے ایک خوبصورت اور فیشن ایبل ہیرو ہیں۔ فیروز کی بلاک بسٹر ڈراموں میں گل رانا، خانی، خدا اور محبت سیزن 2، ایک مشکِ خاک، اور عشقیہ شامل ہیں ۔ ان ڈراموں میں انہوں نے شاندار پرفارمنس دی تھیں جنہوں ناظرین کی جانب  سے بےحد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر