شرمین عبید چنائے اب کس ہالی ووڈ فلم کی ہدایت کاری کریں گی؟

پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کو  ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری  کی پیشکش کی گئی ہے۔

ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم دی واچ مین، ٹومورو لینڈ اور اسٹار ٹریک جیسی فلموں کے امریکی لکھاری ڈیمن لنڈلوف تحریر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مس مارول میں تقسیم ہند کا منظر فلماتے ہوئے شرمین عبید غمگین کیوں ہوئیں؟

شرمین عبید طلبہ میں موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے متحرک

ایک ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے سے اس فلم کی ہدایتکاری کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم ابھی یہ فلم تحریر کےمراحل میں ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق  ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایک ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو جدید انداز میں ڈھال سکے ۔اس فلم کو 2019ء کی اسٹار وار فلم دی رائز آف اسکائی واکر کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے  نےدستاویزی فلموں  اے گرل ان دی ریور، سیونگ فیس اور دی پرائس آف فارگونس  نے مقبولیت حاصل کی ۔دریں اثنا شرمین عبید نے ڈزنی کی ہٹ سیریز مس مارول کی کچھ اقساط کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر