وزیراعظم شہباز شریف نے وی لاگرز اور یوٹیوبرز کو صحافی تسلیم کرلیا

گذشتہ روز وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے متفقہ آرمی چیف لگانے کی پیشکش کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے متفقہ آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے گذشتہ روز وی لاگرز اور یوٹیوبرز صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آخر کار یوٹیوبرز کا صحافی تسلیم کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

پی ٹی آئی کے منحرف رکن سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی نے ایک دوست کے ذریعہ پیغام بھیجا تھا کہ متفقہ آرمی چیف کے لیے تین نام میں بھیجتا ہوں تین نام آپ بھیج دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا تھا کہ ہم 6 ناموں کو سامنے رکھ لیں گے اور جس پر نام پر اتفاق ہوگا اسے آرمی چیف تعینات کردیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے عمران خان کی پیشکش کا شکریہ اور ان کی آفر پر صاف انکار کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا میں عمران خان نیازی کو پیغام بھیجا کہ یہ آئینی فریضہ ہے جو صرف وزیراعظم کو ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں نے مشترکہ دوست کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا تھا کہ حکومت آپ کے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے ان سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی تھی۔

یوٹیوبرز اور وی لاگرز سے وزیراعظم کی ملاقات کو تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بلاآخر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بات کا احساس ہو گیا ہے کہ یوٹیوبرز وی لاگرز بھی صحافی ہی ہوتے ہیں ، اور موجودہ زمانے کی تیز ترین دوڑ میں تقریباً تمام لوگوں کو ڈیجیٹل موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے اور مین اسٹریم میڈیا کی بجائے لوگ یوٹیوب کو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ جہاں ہر لمحے نئی سے نئی خبر دیکھنے کو ملتی ہے۔

متعلقہ تحاریر