ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کےلیے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ایک آسان میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی بنیاد رکھ دی ہے۔
پرتھ تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جسے شاہینوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ: بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تھا تاہم 16 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ بعد میں آنے والے بلے باز فخر زمان نے تیز انداز میں کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ایک آسان کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔
83 کے اسکور پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 39 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری۔ تاہم آنے والے بلے باز شاداب خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل ٹیم نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا۔
آج کا دن پاکستانی باؤلرز کے نام رہا۔ نیدرلینڈز کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔
ٹیم نیدرلینڈز کی جانب سے صرف پلیئر ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ کولن ایکرمین نے 27 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ اسکاٹ ایڈورڈز نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 رنز اسکور بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان (پلیئنگ الیون) : کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان (حیدر علی کے لیے)، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد وسیم۔
نیدرلینڈز (پلیئنگ الیون): سٹیفن مائیبرگ ، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، ٹام کوپر، کولن ایکرمین، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اینڈ وکٹ کیپر) ، ٹم پرنگل، روئیلوف وین ڈیر مروے (لوگن وین کے لیے بیک)، برینڈن گلوور، فریڈ کلاسن، پال وین میکرین۔









