وسیم اکرم کا کوکین کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

2003 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے انگلینڈ میں کوکین کی لت لگی، کوکین کا استعمال ایک لکیر سےدو، 2 سے 4، چار سے گرام اور گرام سے 2 گرام تک جاپہنچا، پہلی اہلیہ ہما کے انتقال کےبعد نشہ چھوڑ دیا، وسیم اکرم کی سوانح عمری کے کچھ حصے سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی آنے والی سوانح”عمری سلطان: اے میموئر“ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد کوکین کی لت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

وسیم اکرم نے 18 سال تک  ٹیسٹ اور  ون ڈے کرکٹ کھیلنے کےبعد  2003میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن تبصرہ نگاری اور کوچنگ کے سلسلے میں  دنیا کا سفر کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ: بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی

 دی ٹائمز نے وسیم اکرم کے انٹرویو کے ساتھ ان کی کتاب کے کچھ اقتسابات شائع کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنی نشے کی لت کے بارے میں بات کی ہے۔

 وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی  ایک لائن کی آفر کی گئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہےکہپہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، میں نے اس کی بات سے اتفاق کیا لیکن یہ میری دسترس سے باہر ہوگیا تھا،میں اس پر قابونہیں رکھ سکا،ایک لائن دو ہوئیں،دوسے چار  ہوئیں اور چار سے گرام اور گرام سے دو گرام ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ  نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی،نہ سوتا تھا نہ کھاتا تھا ، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب  سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر، انہوں نے 18 سالہ کیریئرکے بعد 2003 میں انٹرنیشنل  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔وسیم اکرم نے پہلی بیوی ہما کی وفات کے بعد دوسری شادی کی، پہلی بیوی سے ان کے دو بیٹے جب کہ دوسری بیوی سےایک بیٹی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ گزشتہ کئی سالوں سے شوگرکا مریض ہوں، یہ سب سامنے لانا آسان نہ تھا، کتاب کی اشاعت کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہے مگر میں اپنے بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی بتانا چاہتا تھا۔

متعلقہ تحاریر