عمران خان کا اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا فیصلہ موخر ، ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی الیکشن ایکٹ کی شق 137(4) کے تحت نااہلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی کے منحرف رکن سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

پرویز الٰہی فوجی افسر کی نامزدگی سے انکاری، عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس شوکت خانم اسپتال میں طلب کر لیا، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی، اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کے 12 بجے تک ڈسچارج ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کے باعث ڈسچارج کرنا موخر کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر