ممنوعہ فنڈنگ کیس: جسٹس ضیاء باجوہ کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت
جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل دوسرے بنچ میں فکس کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ نااہلی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی فوری معطل نہیں کی
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا
جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل دوسرے بنچ میں فکس کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کے الزام کی انکوائری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے، ایف آئی اے میں 7 نومبر کو طلبی کا نوٹس بھی کالعدم کیا جائے، عدالت عالیہ سے استدعا کہ گئی تھی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے روکا جائے۔









