اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے عالمی ہاکی فیڈریشن کا آرڈر آف میرٹ جیت لیا

پاکستان ہاکی کے لیجنڈری اولمپیئن شہباز احمد سینئر کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے  آرڈر آف میرٹ سے نواز دیا ۔

شہباز سینئر نے 16 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی اور انہیں ہاکی کے بہترین فارورڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا

مالی مشکلات کے شکار دو پلیئرز نے ہاکی ٹیم سے استعفے دے دیے

300 سے زائد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 54سالہ اولمپیئن کو ہاکی ورلڈکپ 1990 لاہور اورورلڈکپ 1994 سڈنی میں  ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیکر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا تھا ۔

اولمپیئن شہباز احمد سینئر 1992 کے اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن بھی تھے  ۔شہبازسینئر کیلئے ایوارڈ کی منظوری ایف آئی ایچ  کے سالانہ اجلاس میں دی گئی۔

ہاکی کے میراڈونا کے نام سے مشہور اولمپیئن شہباز احمد کو  صدر مملکت نے  ہلال پاکستان اور حکومت پاکستان نے 1992 میں انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سے نوازاتھا۔

متعلقہ تحاریر