بغیر وضاحت نقالی کرنے والے ٹوئٹر ہینڈل مستقل بلاک ہونگے، ایلون مسک

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے نام کی تبدیلی پر بلیو ٹک بھی عارضی طور ختم ہوجائے گا، ٹوئٹر کے نئے مالک نے خبردار کردیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک  ایلون مسک نے کمپنی کا انتظام سنبھالنے کے بعد  پالیسی میں پہلی واضح تبدیلی کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے صارفین کو بغیر وضاحت  نقالی کرنے والے ٹوئٹر ہینڈلز کی بغیرانتباہ مستقل معطلی اور نام کی تبدیلی پر بلیو ٹک بھی عارضی طور ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

معروف ڈیجیٹل کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا بگل بجا دی

اخراجات میں کمی کیلیے ٹوئٹر سے چھانٹیاں شروع، اضافی سرورز کے خاتمے پر غور

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو خبردار کیا ہے کہ  بغیر وضاحت نقالی کرنے والے ٹوئٹر ہینڈلز کو بغیر انتباہ کے مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم اکاؤنٹ کو معطل کرنے سے پہلے ایک انتباہ جاری کرتے تھے، اب ہم بڑے پیمانے پر تصدیق کا عمل شروع کررہے ہیں اور کوئی انتباہ جاری نہیں کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نام تبدیل کرنے پر اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کا نشان عارضی طور پر غائب ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ایلون مسک کیجانب سے  گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں  ٹوئٹر خریدنے کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹر کا انتظام سنبھالتے ہی سی ای او پراگ اگروال سمیت بیشتر سینئرافسران کو برطرف کردیا تھا جبکہ  گزشتہ ہفتے کمپنی کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً نصف کو ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر