کے الیکٹرک کا کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 31 پیسے بجلی سستی کردی۔

کے الیکٹرک کے لیے نیپرا کا ڈبل فیصلہ، کراچی کے عوام کے لیے تھوڑا سا ریلیف ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 31 پیسے بجلی سستی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے ریٹ بڑھا بھی دیئے اور گھٹا بھی دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیٹر آف کریڈٹ کیلئے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت بڑھنے کا شدید خطرہ ظاہر کردیا

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکڑک کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ  نیپرا کی جانب سے اس سے برعکس  ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کے تحت 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام کے مطابق کے الیکڑک کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کے تحت بجلی 51  پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری دے دی گئی ہے نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیاہے۔

اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

کے الیکڑک صارفین سے اضافی وصولی نومبر2022 سے جنوری 2023 کےدوران کی جائے گی۔

نیپرا کے مطابق یہ مںظوری ملک بھر میں یکساں ٹیرف کو برقراررکھنے کے لے دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا کی جانب سے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کے تحت بجلی 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا زرعی صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر