اکتوبرمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 15فیصد کمی
ستمبر کے مقابلے اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات زر میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور غیریقینی سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بھی بری طرح متاثر کررہی ہے۔ اکتوبر میں ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہوکر 2.2 بلین ڈالر رہ گئیں۔
ستمبر کے مقابلے اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 958 ملین ڈالرز کی کمی
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت بڑھنے کا شدید خطرہ ظاہر کردیا
جولائی سے اکتوبر کے دوران3 ماہ میں ترسیلات زر 8.6 فیصد کی کمی سے 9.9 ڈالر ارب ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر میں ترسیلات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہو کر 2.2 بلین ڈالر رہ گئیں۔
ستمبر کے مقابلے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 8 فیصد کی کمی ہوئی۔ دوسری جانب ایک سال کے دوران بینکوں میں رقم جمع کرانے کی شرح 16فیصد اضافے کےبعد 22.4 کھرب روپے ہو گئی۔
اسی مدت کے دوران بینکوں سے قرض لینے کی شرح 18فیصد سالانہ اضافے سے بڑھ کر 11.1کھرب روپے تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب ایک سال کے دوران بینکنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری 33فیصد اضافے سے 18.3کھڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔