برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا، وزیرخارجہ
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں،پرطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا۔

برطانیہ نے پاکستان ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔
وزیرخارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کا اعلامیہ بھی شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور سنار اب مخبری بھی کریں گے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ پاکستان کے لیے اچھی خبرہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘ کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔
Some good news. The United Kingdom has officially removed Pakistan from its list of ‘High Risk Third Countries’ following our early completion of FATF action plans. 🇵🇰 🤝 🇬🇧 pic.twitter.com/clcGHy5771
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 14, 2022
پرطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا ہے۔کامن ویلتھ اینڈ ڈویلمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کئی سال کی کوششوں اور اہم ترین قانون سازی کے بعد رواں سال 21 اکتوبر کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔برطانوی حکومت کا مذکورہ اقدام گرے لسٹ سے نکلنے کے ثمرات کی ہی کڑی ہے۔









