اب پاکستانی 22 کروڑ نہیں رہے، آبادی میں سوا چار لاکھ نفوس کا اضافہ

پاکستان ڈیموگرافک سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار254 ہوگئی۔

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پاکستان شماریات بیورو نے مردم شماری پر ڈیجٹل سروے کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان شماریات بیورو نے مردم شماری پر پاکستان ڈیموگرافک سروے کی تفصیلات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض چشتی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کو ملیامیٹ کردیا

نئے آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر کی جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان ڈیموگرافک سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار254 ہوگئی۔

Population of Pakistan
news 360

ادارہ شماریات نے ملک کی آبادی کے نئے اعدادوشمارجاری کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان میں مرد حضرات کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں خواتین کی تعداد 10 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 790 تک ہوگئی ہے۔

Population of Pakistan
news 360

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں شہری علاقوں کی آبادی 8 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 134 ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں دیہی علاقوں کی آبادی 13 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 124 ہے۔

پاکستان کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 20 کروڑ 76 لاکھ سے زائد تھی۔

متعلقہ تحاریر