کراچی کے علاقے گلشن حدید سے 31 سالہ خاتون پر سرار طور پر لاپتہ
انعم صہیب پیر کی صبح اسکول میں نوکری کیلیے انٹرویو دینے گئی تھیں، گھر واپس نہیں آسکیں

کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون سے 31 سالہ شادی شدہ خاتون پرمبینہ طور پر پُراسرار طورپر لاپتہ ہوگئی۔
گمشدہ خاتون کی مبینہ تصویر اور دیگر تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں 5 ہزار روپے کے موبائل فون کیلئے 20 سالہ نوجوان قتل
کراچی: بہادر آباد میں 12 سالہ بچے کا جنسی تشدد کے بعد قتل کا خوفناک واقعہ
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلشن حدید فیز ون کی رہائشی 31 سالہ انعم صہیب پیر کی صبح سے لاپتہ ہیں۔
#Copied
MISSING ALERT!
My friend is missing since yesterday, Monday morning 7 am.. she lives in Gulshan-e-Hadeed phase 1.Name: Anum Suhaib
Age: 31
Married, 1 daughter.She went for the school job interview.
Please spread the word. pic.twitter.com/XuaAe2LpUO— Mademoiselle (@MademoiselleSSZ) November 15, 2022
ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق خاتون ایک بچی کی ماں ہیں اور پیر کی صبح نوکری کیلیے انٹرویو دینے ایک اسکول گئی تھیں اور اس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس پوسٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور خاتون کی بازیابی کے حوالے سے استفسار کیا ہے تاہم پوسٹ کرنے والے صارف نے مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔









