عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے دوست نپور شکھیرے سے منگنی کرلی

57 برس کی عمر میں فلموں میں ہیرو کا کردار اداکرنے والے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان سسر بننے جارہے ہیں۔عامر خان کی اکلوتی بیٹی ایرا خان  نے گزشتہ روز اپنے دوست نپور شکھیرے سے منگنی کرلی۔

 ممبئی میں منعقدہ اس تقریب میں عامر خان،ان کی والدہ زینت حسین،ا ن کی سابقہ بیگمات رینا دتہ ، کرن راؤ اور بھانجے عمران خان سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیاتھا، عامر خان کے بھائی فیصل خان کادعویٰ

عامر خان کو فاریسٹ گمپ کی نقالی میں 14 سال لگ گئے؟

ایرا خان اور نپور شکھیرے کی منگی  کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔تقریب میں ایرا خان نے مغربی طرز کے سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ نپور شیکھر نے سیاہ سوٹ کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

بیٹی کی تقریب کے موقع پر عامر خان کی سفید ڈاڑھی اور بالوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔عامر خان نے بیٹی کی منگنی کی تقریب کیلیے روایتی سفید شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں عامر خان کو نپور شیکھر کے والد کے ساتھ رقص کرتے اور ایراخان کو ہاتھ میں جام تھام کر والد کے رقص سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

View this post on Instagram

 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

 واضح رہے کہ نپور شکھیرے ایک سیلیبریٹی فٹنس ٹرینر ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے اپنے سائیکلنگ ایوینٹ میں ایرا خان کو شادی کی پیشکش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر