مفتی طارق مسعود خواتین کا کتوں سے موازنہ کرنے پر تنقید کے نشتر کی زد میں آگئے

معروف مذہبی یوٹیوبرمفتی طارق مسعود کو خواتین کا کتوں سے موازنہ کرنے پر تنقید  کا نشانہ بنایا جارہا ہے، طارق مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ کتے پالنے سے بہتر ہے کہ انسان بیوی پال لے اور جتنی زیادہ عورتیں ملیں ان پر قبضہ کرتے جاؤ

معروف مذہبی یوٹیوبرمفتی طارق مسعود کو خواتین کا کتوں سے موازنہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سماجی کارکن اور بلاگر اسماء اعظم نے مفتی طارق مسعود کو انکے متنازعہ بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے خواتین کا کتوں سے موازنہ کیا ہے ۔

اسماء اعظم نے مفتی طارق مسعود کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنے پیروکاروں سے تعداد ازدواج بڑھانے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ کتے پالنے بجائے خواتین پالنے کو ترجیح دینے کی تبلیغ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بیواؤں سے شادی کی شرط پر کم عمر بچیوں سے شادی کرانے کا وعدہ

ویڈیو کلپ میں مفتی طارق مسعود  نے اپنے پیروکاروں کو کہا کہ کتوں کے بجائے بیویاں پال لیں۔ مسعود نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایک ایک کرکے خواتین سے شادی کریں۔

اسماء نے لکھا کہ یہ ہے اسلام کا چہرہ جو اسلام کی تعلیمات پھیلا رہے ہیں اوران کی اسلام کی سمجھ کے مطابق بیوی کو کتے کے مقابلے زیادہ حقوق ہیں اس لیے کتا نہ پالیں بیویاں پالیں۔ مان گئے بھئی خواتین کے حقوق کا ادراک ان مولویوں سے زیادہ کسی اور کو نہیں۔

طارق مسعود کے بیان پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ سمنا مہرین نامی صارف نے کہا کہ محترمہ اعظم کو ایسے یوٹیوبرز کی ویڈیوز دیکھ کر اسلام کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے بلکہ اسلام آباد میں خواتین کی اصل جگہ جاننے کے لیے انہیں براہ راست قرآن و حدیث کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

سمنا مہرین نے کہا کہ مفتی طارق مسعود کے بیان کا حقیقت یا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نوشاد کریم نے تبصرہ کیا، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عورتیں انسان نہیں ہیں بلکہ ایک ایسی چیز ہیں جس پر وہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور پالتو کرنا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ جواد نے لکھا کہ جب تک مسلمان اپنے مذہب کا مطالعہ کرنے، اس کے بارے میں تحقیق کرنے، سمجھنے کے لیے منطق اور استدلال کا استعمال نہیں کریں گے، تب تک پادریوں کی طرف سے مذہب کا استحصال، بگاڑ، غلط بیانی اور تحریف کی جائے گی کیونکہ تصور ایک موضوعی چیز ہے۔

ٹوئٹر صارف وقاص شاہ نے بھی مفتی مسعود کے بیان پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ لوگ ایسے یوٹیوب مولویوں سے کب جان چھڑائیں گے۔

متعلقہ تحاریر