وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات ، اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت
وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے.
وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک، پارٹی رہنما ؤں کو بے شرم کہہ ڈالا
مسلم لیگ نون الطاف حسین کی سیاست میں واپسی کی راہیں ہموار کررہی ہے؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کی تقرری موضوع بحث بن چکی ہے۔
سنیارٹی کے لحاظ سے پانچ لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ جن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے، جس میں اہم قومی امور اور اہم تعیناتیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کو وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وزیر دفاع آج پھر وزیراعظم کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اہم امور اور تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ تکنیکی امور ہیں، جنہیں طے کرنا ابھی باقی ہے۔









