اہم ترین عسکری تعیناتی: آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف کو رام کرنے پہنچ گئے

نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دینے آئے تھے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے جو نام مقتدر حلقوں کی جانب سے آئے اس پر لبیک کہہ دیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔ نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پیغام ڈیلیور کرنے آئے ہیں کہ جو نام مقتدر حلقوں کی جانب سے آرہا ہے اس کو فائنل کردیں اپنے بھائی کی نہ مانیں۔

پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا دروازے پر پہنچ کر استقبال کیا۔ آصف زرداری نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات ، اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت

مسلم لیگ نون الطاف حسین کی سیاست میں واپسی کی راہیں ہموار کررہی ہے؟

دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پرائم منسٹر آمد پر شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہنگامی ملاقات کے حوالے سے نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دینے آئے تھے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے جو نام مقتدر حلقوں کی جانب سے آئے اس پر لبیک کہہ دیں ، اور بڑے میاں صاحب کی بات پر کان نہ دھریں۔

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ اگر ضدبازی کی گئی تو ساری گیم ہاتھ سے نکل جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ تو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وزارت دفاع کو کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی وزارت دفاع کی جانب سے جی ایچ کیو کو کائی خط لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہناہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے وزارت دفاع سے سمری طلب کی ہے اور وزارت دفاع نے سمری کے لیے خط جی ایچ کیو کو لکھ دیا ہے۔ تمام لیفٹیننٹ جنرلز کی تفصیلات ڈوذیئر کے وزارت دفاع کے سیکریٹری کو موصول ہوں گی اور پھر وزیر دفاع کے تھرو وہ تفصیلات وزیراعظم کے ساتھ شیئر کی جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ملک احمد خان کا کہنا تھا 2013 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے وقت وزیراعظم کو سمری 19 نومبر کو مل گئی تھی اور کوئی 24 یا 25 کو نام فائنل کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا مناسب طریقے سے تعیناتی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر