کرسٹیانو رونالڈو لگاتار 5 ورلڈکپ میں گول کرنے والے پہلے مرد فٹبالر بن گئے
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران اپنے افتتاحی میچ میں گھانا کیخلاف گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران اپنے افتتاحی میچ میں گھانا کیخلاف گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔
کرسٹیانورونالڈو لگاتار5 فیفا ورلڈکپ میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے مرد فٹبالر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: جاپان نے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو دھول چٹادی
کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع، کلب بکنے کی نوبت آگئی
دوحہ کے اسٹیڈیم 974 میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے گھانا کیخلاف میچ کے65ویں منٹ میں پنالٹی شوٹ پر اپنے ملک کے کیلیے 118واں گول اسکور کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔پرتگال نے اپنے پہلے میں میچ میں کرسٹیانورونالڈو، جاؤ فیلکس اور رافیل لیاؤ کے عمدہ گولز کی بدولت گھانا کو 3-2سے شکست دیدی۔
VIDEO: Moment Cristiano Ronaldo netted Portugal’s goal against Ghana#FIFAWorldCup #Qatar2022 #PORGHA pic.twitter.com/JxOvNfMFAk
— TheCable (@thecableng) November 24, 2022
کرسٹیانو رونالڈو لگاتار5 فیفا ورلڈکپ میں گول کرنے والے پہلے مرد فٹبالر بن گئے ہیں۔37 سالہ رونالڈو مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ میں پرتگال کے لیے ریکارڈ 18 میچ کھیلے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سنگ میل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے پانچویں ورلڈ کپ میں یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے، ہم جیت گئے، ہم نے مثبت قدم سے آغاز کیا ہے، یہ ایک بہت اہم فتح ہے ،ہم جانتے ہیں کہ ان مقابلوں میں پہلا گیم جیتنا بہت ضروری ہے “۔
انہوں نے کہا کہ” لگاتار پانچ ورلڈ کپ میں گول اسکورکرنے کا ریکارڈ میرے لیے باعث فخر ہے،میں ٹیم کے لئے بہت خوش ہوں کہ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور مشکل مگر منصفانہ فتح حاصل کی “۔
Out of this world 🇵🇹
🖐 Cristiano Ronaldo becomes the first man to score at five FIFA World Cups#FIFAWorldCup | @Cristiano pic.twitter.com/3UKqXLsZWd
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 24, 2022
انہوں نے کہاکہ”اہم بات یہ تھی کہ ٹیم جیت گئی،مانچسٹر یونائیٹڈ کا باب بند ہوچکا ہے اور میری توجہ صرف اور صرف ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا، ہم مثبت قدم سے شروع کرنا چاہتے تھے،ہم جیت گئے، ہم نے اچھا کھیلا، میں نے ٹیم کی مدد کی،باقی کچھ اہم نہیں ہے، اہم چیز قومی ٹیم ہے“۔
پرتگالی اسٹرائیکر نے 2003 میں ڈیبیو کیا اور 10 ماہ بعد یونان کے خلاف یورو 2004 کے گروپ مرحلے کے کھیل کے دوران اپنا پہلا گول کیا۔
رونالڈ نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلاگول 2006 میں ایران کے خلاف اسکو کیا تھا ،اس میچ میں پرتگال نے ایران کو 0-2سے فتح حاصل کی تھی۔رونالڈوکا اگلا ورلڈ کپ گول چار سال بعد جنوبی افریقہ میں شمالی کوریا کیخلاف تھا جس میں پرتگال نے 7-0سے فتح حاصل کی تھی ۔
رونالڈو نے برازیل میں 2014 کے ورلڈ کپ میں گھانا کے خلاف گول اسکور کرکے پرتگال کی 2-1 سے جیت میں بھی کردارادا کیا تھا، لیکن ان کی ٹیم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گئے تھے۔مردوں یا خواتین کے پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والی پہلی کھلاڑی 2019 میں مارٹا تھیں، اور کرسٹین سنکلیئر نے اسی سال یہ کارنامہ انجام دیا۔
View this post on Instagram
رونالڈو کی سب سے کامیاب ورلڈ کپ مہم 2018 میں روس میں تھی، جہاں انہوں نے اسپین کےخلاف 3-3 سے ڈرا میں ہیٹ ٹرک سمیت چار گول کیے تھے۔ ان میں سے آخری گول 88 ویں منٹ میں کیا گیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے گھانا کیخلاف فتح کے بعد انسٹاگرام پر لکھاکہ”ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بہت اہم جیت لیکن کچھ یہ جیت کچھ نہیں! یہ صرف پہلا قدم تھا! ہم اپنے مقاصد کے حصول پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے ، پرتگال مضبوط رہے“۔









